بلاول بھٹو

فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نوجوان ان کی شاعری و سیاسی جدوجہد کو سینے سے لگا کر رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی 84 ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ فکرِ اقبال ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نوجوان علامہ اقبال کی شاعری اور سیاسی جدوجہد کو سینے سے لگا کر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے روشن خیال اور اعتدال پسند اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے نے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کے اسباب کی نشاندھی کی، حل بھی  بتایا، علامہ اقبال نے سمجھایا ہے کہ ایک لیڈر جھوٹ، تعصب اور انتہا پسندی جیسی بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ علامہ اقبال نے 1930 میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ۔الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔ علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو ایک آزاد وطن پاکستان  حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے