مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔ عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر عمران خان کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی سے متعلق ہماری ہر بات سچ ثابت ہوئی۔ عمران خان کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، انہیں اقتدار میں لانے میں بھارت اور امریکی کمپنیوں کا بھی کردار تھا، جنہوں نے فنڈنگ کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں نے مل کر عمران خان کو مسلط کیا تھا، جنہوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی، سی پیک کا بیڑا غرق کر دیا۔ عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے ساڑھے 3 سال اپوزیشن کو گالیاں دے کر گزارے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پہلے ملک کی معیشت بہتر کریں، اسمبلیاں آئینی مدت پوری کریں اور اس کے بعد انتخابات ہوں۔ آنے والے انتخابات میں جے یو آئی کا مؤثر کردار ہوگا، جے یو آئی کے کارکنوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے