شازیہ مری

عمران خان جھوٹا ہے اور انہیں اپنے جھوٹ کا جواب دینا ہوگا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے عمران خان جھوٹا ہے اور انہیں اپنے جھوٹ کا جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈھونڈورا پیٹ رہی تھی کہ یہ فیصلہ غلط ہے جبکہ ان کو پہلے سے پتہ تھا کہ وہ مجرم ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن نے جو بھی ایفی ڈیوڈ جمع کروائے ہیں سب جھوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹی بین بجارہا ہے اور کچھ لوگ بے وقوف بن رہے ہیں جبکہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے فنڈنگ لیکر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہا تھا۔ شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے دیگر جماعتوں کے فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لانی چاہئے تو اگر کسی دوسری جماعت کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں کیونکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے