مریم اورنگزیب

عمران خان کے دور حکومت میں چار سال تک ملک کے ہر شعبے میں ڈاکے ڈالے گئے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرپرستی میں چار سال تک ملک کے ہر شعبے میں ڈاکے ڈالے گئے لیکن آج وہی لوگ شور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایل این جی پر چلنے والے پلانٹ عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے بند ہیں، عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور قلت پیدا کی، عمران خان آئی ایم ایف کے معاہدوں میں گئے پھر عملدرآمد نہیں کیا، انہوں نے کہا میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت کا تعین کرنے نہیں آیا، خارجہ پالیسی کی جو تباہی ہوئی ذمہ دار عمران خان ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو فرح گوگی کے بارے میں بتائیں، چار سال کس طرح بنی گالہ میں بزنس ڈیلز ہوتی رہیں۔ جب پی ٹی آئی کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو یہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سکینڈل سامنے پر عمران خان کہہ رہے ہیں میں بتاؤں گا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع ہوچکا ہے، صادق اور امین بنی گالہ بیٹھ کر زمینوں پر قبضے کررہے تھے، صادق اور امین نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ دیئے، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ کس طرح بنی گالہ کو منی گالہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے