اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس کے مابین گفتگو، مصر میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس کے مابین گفتگو، مصر میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

رام اللہ (پاک صحافت) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے گذشتہ شام فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلفیون پر بات چیت کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطین میں انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں گے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں قاہرہ میں گذشتہ روز مکمل ہونے والے فلسطینی مصالحتی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے فلسطین میں شیڈول کے مطابق پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقعے پر اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کو حتمی شکل دینے، قومی سیاسی شراکت پر قائم رہنے اور قابض صہیونی دشمن کے خلاف مشترکہ جدو جہد کرنے پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ سوموار کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا، اس موقعے پر تمام فلسطینی گروپوں کی قیادت میں خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

خبر رساں ادارے صفا کے مطابق سوموار کے روز ہونے والے مذاکرات میں فلسطینی دھڑوں نے قومی مفاہمت اور فلسطین میں انتخابات کے امور پر بات چیت کی۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے، مذاکرات کا یہ پہلا دور تھا جو کل ختم ہوگیا، مزید بات چیت اگلے دور میں ہوگی۔

فلسطینی دھڑوں میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل نے بھی شرکت کی، اس موقعے پر 14 فلسطینی جماعتوں کی قیادت اور آزاد شخصیات شریک ہوئیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی دھڑوں میں ہونے والے مذاکرات میں فلسطین میں انتخابات، تنظیم آزادی فلسطین کی قیادت میں تنظیم اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ

واشنگٹن کا دوہرا معیار؛ امریکہ: رفح اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو خالی کرنے کا کوئی راستہ نہیں

پاک صحافت عین اسی وقت جب امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ پر بمباری کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے