علامہ طاہر اشرفی

ہمیں امت بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہمیں امت بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ آپریٹ ہو رہے تھے۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمارے نوجوان گمراہ ہوئے، اس وقت تقسیم کا نہیں توحید کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر مسائل سے حکومت پیچھے نہیں ہٹی۔ فلسطینی قیادت سے پاکستان کا رابطہ سب ممالک سے زیادہ ہے۔ اپنی جانیں قربان کر کے ہمارا کل محفوظ کرنے والے شہدا کو سلام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے