سراج الحق

پاناما لیکس میں نواز شریف کیخلاف فیصلہ کسی اور وجہ سے دیا گیا، سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام شامل ہونے پر فیصلہ نہیں دیا نواز شریف کیخلاف فیصلہ کسی اور وجہ سے دیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ با اثر اور اشرافیہ کے نام پاناما لیکس میں تھے، سپریم کورٹ ابھی تک ان پر خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر ِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ گوادر ملکی معاشی ترقی کے لیے اہم حب ہے، پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں محمود و ایاز ایک ہی صف میں ہوں، پاناما کیس میں ہماری درخواست کسی ایک فرد کے خلاف نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاناما لیکس میں 436 افراد شامل تھے۔ انہوں  نے کہا کہ پنڈورا لیکس پر بھی سپریم کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، توشہ خانہ کیس میں بھی بڑے نام سامنے آئے، نیب، ایف آئی اے اور عدالتیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے