خرم دستگیر

عمران خان اپنے جھوٹ کو غلطی نہ کہیں ، خرم دستگیر

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے عمران خان اپنے جھوٹ کو غلطی نہ کہیں، عمران خان نے 35 پنکچر کا الزام لگایا پھر کہا سیاسی بیان تھا، عمران خان اپنی ذمہ داری سے مکمل طور پر مفرور ہیں، وہ کہتے ہیں نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھا حکومت ان کے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ عمران خان کی غلطی نہیں بلکہ ان کی کمزوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے دعوؤں پر جنرل (ر) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے کیونکہ فوج تو بار بار کہتی رہی کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی اگر جنرل (ر) باجوہ پرویز الٰہی کو سیاسی مشورے دیتے رہے تو یہ آئین کی دفعہ 244 کی خلاف ورزی تھی۔

واضح رہے کہ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانا ہمارا اچھا عمل نہیں تھا، جنرل باجوہ ریٹائر ہوچکے ہیں، عمرا ن خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، وہ جن بے ساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے وہ ہٹیں تو انہیں اپنی غلطیاں یاد آگئیں، عمران خان صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑی گئیں تو وہاں الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے