مرتضی وہاب

عمران خان اور پی ٹی آئی کی جدوجہد فرح گوگی کو بچانے کیلئے ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جدوجہد فرح گوگی کو بچانے کے لئے ہے، عوام جھوٹوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پوسٹر بوائے اسد عمر وزارتِ خزانہ چھ مہینے بھی نہیں چلاسکے، پاکستان کے ناکام ترین وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان کی معیشت کی تباہی کا آغاز کیا۔ ارسطو اسد عمر کو معیشت کو تباہ کرنے کے انعام میں وزارتِ منصوبہ بندی کی وزارت دی گئی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے دلوں میں اچانک کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کا درد جاگ اٹھا ہے، چار سالہ دورِ حکومت میں اسد عمر اور پی ٹی آئی کو حیدرآباد کا کوئی خیال نہیں آیا۔ لوگوں کو اتحادی حکومت کے خاتمہ کے خواب محض بلدیاتی ووٹ لینے کے لیے دکھائے جا رہے ہیں، اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں سندھ حکومت نے تین سال قبل یونیورسٹی قائم کردی تھی، اسد عمر عوام سے جھوٹ نہ بولیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے