مرحوم اداکار

عرفان خان جانتے تھے کہ وہ مرنے والے ہیں

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے نامور اداکار مرحوم عرفان خان جانتے تھے کہ وہ مرنے والے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار نصرین الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان اپنی موت سے 2 سال پہلے سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ پہلے بھی عرفان خان سے متعلق کئی انکشافات کرچکے ہیں تاہم اب حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ عرفان خان اپنی موت سے دو سال قبل سے یہ جانتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ سب ہونے والا ہے۔ نصیر الدین شاہ کاکہنا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز تھا اور حقیقی سبق تھا کہ کس طرح عرفان نے اس صورتحال کا سامنا کیا۔

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کی علالت کے دوران میری کئی مرتبہ اس سے فون پر بات ہوئی، میری اس سے تب بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور اپنی بیماری سے جنگ کررہا تھا۔اداکار نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے