شرجیل میمن

عمران خان صرف اقتدار چاہتے ہیں، جس کیلئے وہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے جس کے لئے وہ ریاستی اداروں کو آئے روز دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اینٹی کرپشن سندھ کی وجہ سے ہوئی ہے، حلیم عادل پر کئی مقدمات درج ہیں، کوئی احتساب سے بالاتر نہیں ہے۔ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے کیس ہیں، قانون اپنا راستہ لے گا، الزامات جھوٹے ہوں گے تو عدالت سے رہا ہو جائیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن کا عمل جاری ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے، 5 بجے کے بعد یہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا رونا روئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کریں، اداروں کے خلاف گھناؤنی حرکتیں نہ کریں، عمران خان کے اہلِ خانہ کی کچھ ریکارڈنگ سامنے آئی ہیں، یہ کونسی گھریلو خاتون تھیں جو وزیراعلیٰ لگواتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے