فیصل کریم کنڈی

عمران خان اسلام آباد پہنچے گا تو بتائیں گے کیا اقدامات کیے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پہنچے گا تو بتائیں گے کیا اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ سمجھ سے بالاتر ہے، یہ مارچ 1 بجے شروع ہو کر 5 بجے ختم ہوجاتا ہے۔ عمران خان جو پہلے جو بائیڈن کی مس کال کا انتظار کرتے تھے لگتا ہے اب کسی اور کی مس کال کے منتظر ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سارا دن جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو اشتعال دیتا ہے، پی ٹی آئی سربراہ کا اگلا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے، سندھ میں بھی خدمت کی جاسکتی ہے۔ عمران خان کو سابق صدر آصف علی زرداری بہت یاد آتے ہیں، پی پی شریک چیئرمین نے پی ٹی آئی سربراہ کی سیاست کو جیسے ختم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ پی پی کے جیالوں سے ہے، پی ٹی آئی چیئرمین سندھ آنا چاہتے ہیں تو آئیں، ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے