عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

کراچی (پاک صحافت) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ان کی آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ہوں۔ جب عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت ترقی و خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ اس واقعے کے پانچ چھ دن بہت سوچا۔ چھپتا رہا لیکن بعد میں پکڑا گیا، مجھ پر جو مقدمہ ہوا اس میں میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک آزاد شہری ہونے کی حیثیت سے میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں۔ تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، لیکن حتمی طور پر سیاست کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاری رہے گی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے