ناصر حسین شاہ

عمرانی ٹولہ اقتدار ہاتھ سے جاتے ہی انتشاری ٹولہ بن گیا ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمرانی ٹولہ اقتدار ہاتھ سے جاتے ہی انتشاری ٹولہ بن گیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دہشت گرد جماعت بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی امریکا دشمن بیانیے پر اتنا زور دیا ہے کہ ان کے ورکر بھی گمراہ ہو کئے ہیں۔ عمران خان 1997 میں امریکا کے شھر لاس اینجلس کی سپیریر کورٹ سے جو کیس ہارے تھے یہ وہ تلخی ہے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران کو اگر عوام کا احترام ہوتا تو یہ آج پارلیامینٹ نہ چھوڑتے لیکن یہ عمرانی ٹولہ اقتدار جاتے ہی انتشاری ٹولہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں تلخی، غنڈا گردی اور عدم برداشت کی بنیاد ڈالی ہے، سیاسی رہنما اپنے کارکنوں کی سیاسی پرورش کرتے ہیں تاکہ سیاسی کارکن اور کرمنل میں فرق نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے