پاکستان ایران

پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبوں میں کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران نے صحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک صحت کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ایرانی وزیرصحت اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر بہرام عین اللہی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں برادر ممالک میں موجود تاریخی رشتے کے تناظر میں دوطرفہ تعاون کو مزیز بڑھانے اور صحت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ ہوا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ اور ایران کی جانب سے وزیر صحت کے خصوصی معاون فوکل پرسن ہوں گے۔ اسکے علاوہ دونوں اطراف متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے سرحد پار تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے