علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کے گھر سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا اور متاثرین کی امداد کا سامان برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے متاثرین کی امداد والے 25 ٹینٹ برآمد ہوئے ہیں، جن میں 17 ٹینٹ یو این ایچ سی آر اور 7 ٹینٹ پی ڈی ایم اے کے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سامان کو غیرقانونی طور پر علی امین نے گھر میں رکھا تھا۔ جبکہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ذاتی ملکیت ہیں اور انہوں نے بازار سے خریدے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ریکارڈ ہوگا کہ یہ ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت نے کیسے ایشو کیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے