جنرل عاصم منیر

افواج پاکستان اور عوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آج کا دن ملکی دفاع کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ دن قائدین، اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل آزادی کی تکریم کا دن ہے، آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، یہ پیغام دو قومی نظریہ کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں، پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں کی سرزمین ہے، ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہوگی، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی۔ ہم اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کےحصول کی کشمکش کا سامنا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، پاکستان کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ہم قائداعظم کے قول دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، کے امین ہیں، قوم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔

میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعض عناصر معاشرے میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا، کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے