بلاول بھٹو زرداری

انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کو مضبوط اور جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا، پاکستان میں انسانی حقوق کی پائمالی کے لیے ہمہ وقت تیار عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال کا سبب پاکستان میں طویل عرصے تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کا برسرِاقتدار رہنا ہے۔ شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو پیش کردہ متفقہ آئین تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، پی پی پی حکومتوں نے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کثیر الجہتی قانونی اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ادارہ جاتی میکنزم کے قیام سمیت متعدد انقلابی نوعیت کے اقدامات بھی کیے ہیں۔ افسوس ہے، آج دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ وادی میں حقوقِ انسانی کا استحصال جاری ہے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے