آئی فون 15 کے تمام ماڈلز کی تصویریں سامنے آگئیں

(پاک صحافت) آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرانے کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے۔ مگر اس سیریز کے فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب چاروں ماڈلز کے فرنٹ گلاس پینل اور اسکرین پروٹیکٹر کی تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سال کے آئی فونز کا ڈیزائن گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں حد تک مختلف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس تصویر کو پوسٹ کیا جس سے چاروں ماڈلز کے فرنٹ ڈیزائن کا عندیہ ملتا ہے۔ اس لیک سے سابقہ رپورٹس کو تقویت ملتی ہے جس کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے تمام ماڈلز کے ڈسپلے میں نوچ ڈیزائن کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ آئی لینڈ ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔ 2022 میں صرف آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس میں آئی لینڈ ڈیزائن فرنٹ کیمرے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں نوچ ڈیزائن موجود تھا۔

واضح رہے کہ آئی فون 15، آئی پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس کے گلاس پینلز اور اسکرین پروٹیکٹر کی تصویر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پرو ماڈلز میں اسکرین کے گرد پٹیاں یا بیزل بہت پتلے ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے