عظمی بخاری

عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کو ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ کا نام دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ کا ناما دے دیا۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف ”بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ جماعت ہے۔ ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان سے نہ سسٹم چل رہا ہے نہ ہاﺅس چل رہا ہے،بلکہ ہاؤس لرز رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے قیادت میں ہر ہفتے بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس میں ٹھگوں کا اجلاس ہوتا ہے۔کابینہ اجلاسوں اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ میں عوامی مسائل کی بجائے نوازشریف اور شہبازشریف ڈسکس ہوتے ہیں۔ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ  اب ایف آئی اے پولیٹیکل انجیئنرنگ کررہا ہے، نیب کی طرح ایف آئی اے کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ چار سالوں سے عمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کے نام پر چورن بیچ رہے ہیں، جس وزیراعظم کو اسکی بیوی ڈالر مہنگا ہونے کا بتائے وہ ایٹمی ملک کو چلانے کے قابل ہو ہی نہیں سکتا۔عمران حکومت فارن فنڈنگ کیس سے فرار کے لئے اب شہبازشریف کےخلاف نیا ڈرامہ کررہی ہے، دو سال سے نیب شہبازشریف کےخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے