چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کا حکومت سے غریبوں کیلئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو صرف نعروں اور وعدوں کے بجائے غریبوں کی بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے۔ حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، لائف سیونگ، ادویات اور ضروری اشیاء پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔

چوہدری شجاعت حسین کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ تمام پارٹی لیڈران سے گزارش ہے سیاسی معاملات تک ہی نہیں سب مل کر عوام کی فلاح کیلئے منصوبے بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہوگا، حکومت کو غریبوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے