وزیر تعلیم سندھ

این اے 249 کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ این اے 249 کراچی کے متعلق الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پیپلزپارٹی کو قابل قبول ہوگا جس کو چیلنچ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے ہماری جماعت الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے کو کسی بھی فورم پر چیلنچ نہیں کرے گی۔ ہم بھی ری کاونٹنگ کا حصہ بنیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ کچھ فارمز پر پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں تھے، پوری پولنگ میں کسی بھی جماعت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں تھی، ووٹوں کا فرق 5 فیصد سے کم ہو تو امیدوار آر او کو درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 167 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی 20 پولنگ اسٹیشنز میں ہاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے