منظور وسان

الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  منظور حسین وسان نے کہا  ہے کہ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے جاری بیان میں کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہو جائیں۔ مشیرِ زراعت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ہو رہے ہیں تو خیبر پختون خوا میں کیوں نہیں ہو رہے؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے