کیپٹن صفدر

عدم ثبوت کی بنا پر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب انکوائری بند

راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ  کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  نیب کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ عدم ثبوت کی بنا پر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب انکوائری بندکرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  اس موقع پر نیب چیئرمین کا کہنا  تھا کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کےایک ہزار 269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران نیب چیئرمین جاوید اقبال کا مزید کہنا تھاکہ نیب شوگر، آٹا، رنگ روڈ اسیکنڈل، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد میں تعینات صوبائی سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلبی کا نوٹس بھی واپس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے