مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے جبکہ اتنی ذلت و رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا پیٹرول، آ ٹا، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ لوگوں کو چور کہتے کہتے آپ اپنی چوری نہیں چھپا سکتے۔ وزیراعظم خود احتسابی کی باتیں کرتے تھے۔ اب فرار اختیار کررہے ہیں۔ احتساب صرف نواز شریف کے لیے ہے، جب اپنی چوری کی بات آئی تو آرام سے کہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کا فری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہم پر جو الزامات لگائے آج ان کی طرف وہ الزامات لوٹ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے