رمضان اسٹیکرز

رمضان المبارک کی آمد پر واٹس ایپ کی جانب سے نئےاسٹیکرز متعارف

نیو یارک (پاک صحافت) صارفین کی مقبول ترین میسجنگ ایپ  واٹس ایپ نے رمضان کی آمد کے موقع پر نئے اسٹیکرز متعارف کرا دیئے،  خیال رہے کہ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ اسٹور سے یہ اسٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے  ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صارفین کو واٹس ایپ اسٹور سے یہ اسٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، یاد رہے کہ  اس سے قبل  بھی واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے