شیری رحمان

عدلیہ کا بڑھتا ہوا جانبدارانہ تاثر قابل تشویش ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے جانبدارانہ فیصلے کرنا اور عوامی سطح پر عدلیہ کے متعلق بڑھتا ہوا جانبدارانہ تاثر قابل تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے، عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے اور ہم اسی ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں اور عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے