زلفی بخاری

عثمان بزدار غلط چوائس تھی، فرح گوگی کو سزا ملنی چاہئے۔ زلفی بخاری

لندن (پاک صحافت) زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار غلط چوائس تھی، فرح گوگی کو سزا ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا لیکن بعد میں انہیں ہٹانا مناسب نہ تھا۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے والے چیئرمین پی ٹی آئی کے چند قریبی لوگ شامل تھے۔ فرح گوگی نے کرپشن کی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیل جانے سے فائدہ نہیں ہوگا، وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے، 50 فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے