یوسف رضا گیلانی

سویڈن میں جو واقعہ پیش آیا وہ بڑا خوف ناک واقعہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا جو واقعہ پیش آیا وہ بڑا خوف ناک واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے سے مسلمانوں کے دل ہل گئے ہیں اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔ اس کے لیے مذہب اسلام کی صحیح طریقے سے آگاہی نہیں دی گئی کیونکہ اسلام محبت، امن، اخوت، شفقت اور عدم تشدد کا پیغام دیتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت وہ مذہب اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد یہی ہے لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکے اور آج اس طرح کی حرکتیں کرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہودیوں کے بارے میں ہولو کاسٹ کے ذریعے پابند کیا جاتا ہے تو ہمارے قرآن پاک کی بے حرمتی اور ہمارے حضور اکرمۖ کی گستاخی کو بھی ہم ایسے ہی تصور کرتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے