شہباز شریف

وزیراعظم نے ٹانک کے سیلاب متاثرین میں نئے گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں

ٹانک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیرگھروں کی چابیاں متاثرین میں تقسیم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر قابل تعریف ہے، آج کا پروگرام نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی جانب قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں 20 لاکھ گھر مکمل یا جزوی تباہ ہوئے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سیلاب متاثرین کی مدد قابل تحسین ہے، سیلاب سے ملک بھر میں مواصلات اور بجلی کا نظام بھی تباہ ہوا، سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی، بی آئی ایس پی کے تحت حکومت متاثرین میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے بہترین کام کیا، دوست ملکوں کا شکریہ جنھوں نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی، مخیر حضرات نے سیلاب کے دوران خاموشی سے کام کیا، ڈھول نہیں بجایا، افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی، وزیراعظم ریلیف اکاؤنٹ میں 4 یا 5 ارب روپے کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے