رانا ثناءاللہ

عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے۔ مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور عام انتخابات فروری میں ہی منعقد ہوسکیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کا پابند کرتا ہے مگر اُسی آئین میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بھی واضح حکم موجود ہے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی واضح کیا جاچکا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا انعقاد نوے دن میں ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے