طلال چوہدری

عام انتخابات سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل ن لیگ کے قائد نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ نہ دے کر عمران خان کیا ثابت کررہے ہیں، یہ کہ آپ بزدل ہیں، دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں۔ عمران خان تسلیم کرلیں، الیکشن کا اعلان وہی حکومت کرے گی جس کو وہ 26 کلو میٹر کی حکومت کہتے ہیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کا سیاسی نقصان ہوا ہے، عام انتخابات سے قبل نواز شریف یہاں ہوں گے اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ نواز شریف کسی بیک چینل مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، جو مذاکرات ہوں گے عوام کے سامنے ہوں گے، جو پارلیمنٹ میں ہوگا، مذاکرات اسی سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی بیک ڈور نہیں، تم صدر پاکستان کو مڈل مین کے طور پر استعمال کررہے ہو، عمران خان دن میں بڑھکیں مارتے ہیں اور رات میں منتیں کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے