چوہدری سرور

عام انتخابات سے قبل صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کیلئے زہرقاتل ہوں گے۔ چوہدری سرور

دبئی (پاک صحافت) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کیلئے زہرقاتل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور نے متحدہ عرب امارات میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے عام انتخابات شفاف اور ایک دن کرائے جائیں۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک صوبے میں انتخابات تباہی کا سبب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیے۔ سابق گورنر پنجاب نے اس موقع پر مسلم لیگ ق کی طرف سے سیاسی جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے