سراج الحق

عالم اسلام کے حکمران بتائیں وہ اسرائیل کے محافظ ہیں یا اسلام کے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران بتائیں وہ اسرائیل کے محافظ ہیں یا اسلام کے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ غزہ جاسکتا ہے تو سن لو، ہم بھی وہاں جاسکتے ہیں۔ مسجد اقصی ہمارے ایمان کا جزو ہے، دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے مگر کچھ کر نہیں رہی۔ ہمیں فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے۔ اسلامی ممالک کے حکمران بتائیں وہ اسلام کے محافظ ہیں یا اسرائیل کے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ میں قتل عام کیلئے آسکتا ہے تو ہم بھی اپنی بہنوں اور ماؤں کی حفاظت کیلئے وہاں جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے