پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی سطح پر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔ آئندہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

تاہم یہ امکان بھی ہے کہ نگران حکومت اس کے برعکس فیصلہ کر ڈالے، خصوصاً ہائی سپیڈ ڈیزل کے بارے میں۔ اس وقت ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد ہے۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ذریعے 869 ارب روپے ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کا ہدف حاصل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے