شہباز شریف

شہبازشریف اور خواجہ آصف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور مرکزی رہنما خواجہ آصف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور رہنما ن لیگ خواجہ آصف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی کی سیاسی ساکھ کو دیکھ ان سے بات کرنی چاہئے۔

شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ موجود سیاسی حالات میں چیزیں بہتر کرنے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہے، پارٹی مشاورت کے ساتھ حالات کے مطابق فیصلے کریں۔ شہباز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد پارٹی اجلاس بلاکر اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ مسلم لیگ ن بہتر انداز میں عوام کے درمیان موجود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے