اسحاق ڈار

عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی، لیکن امریکا نہیں مانا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی،لیکن امریکا نہیں مانا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور میں بھی کوشش کی، 2013 اور 2018 میں میرے بھی اس حوالے سے انٹریکشن ہوئے۔ انٹونی بلنکن سے تین مرتبہ تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اس کے کافی حل پیش کئے، پوری کوشش کی کہ پاکستان کی بیٹی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان آسکے، ہماری حکومت میں ڈاکٹر عافیہ کو لانے کی پوری سفارتی کوشش کی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی کابینہ بنے گی تو یہ ہماری ترجیح ہوگی کہ ان سے درخواست کریں پاکستان کی بیٹی کو قوانین کے مطابق لایا جائے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے اور سزا یہاں بھی گزاری جاسکتی ہے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا اس کی خواہش نہ ہو کہ پاکستان کی بیٹی جس نےاتنی تکالیف کاٹیں وہ پاکستان نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے