ہیکر

ہیکرز نے 40 کروڑ ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا

کراچی (پاک صحافت) ہیکرز نے دنیا بھر کے 40 کروڑ سے زائد ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لئے رکھ دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایسا کوئی ہفتہ نہیں گزرتا جب ہیکرز کسی سرور سے ڈیٹا ڈارک ویب پر بڑا ڈیٹا لیک نہ کر رہے ہوں۔ 23 دسمبر کو ہیکرز نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کے 40 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چرا کر ڈارک ویب پر ’فروخت کے لیے‘ ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈارک ویب پر ہیکرز کے ذریعہ برائے فروخت کے طور پر رکھے گئے ڈیٹا میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات سمیت کئی اہم شخصیات کے ای میلز اور موبائل نمبرز شامل ہیں۔ ہیکرز نے ٹوئٹر کی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے جرمانوں سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ڈیٹا خود خرید لیں ورنہ انہوں نے پہلے ہی اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کی پیش کش کردی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیٹا چرانے والے ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ چرایا گیا ڈیٹا 2021 سے 2022 کے درمیان کا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے آئی ٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ 2021 میں ٹوئٹر کے سرور میں خرابی آئی تھی، سرور کی درستگی تک ہیکرز نے کام دکھادیا۔ دوسری جانب ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے