4c3j67416a4edf290sy_800C450

یوکرین کے معاملے میں ہمیں تباہ نہ کریں، جمہوریہ چیک کے عوام کا پیٹرو فلا سے مطالبہ

پاک صحافت جمہوریہ چیک کے عوام نے اپنے وزیر اعظم سے یوکرین کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمہوریہ چیک میں ہزاروں افراد نے اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

پراگ میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ جمہوریہ چیک میں یوکرین کی حمایت کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کو روکنے کے لیے جنگ زدہ ملک یوکرین کا ساتھ نہ دیا جائے۔ جمہوریہ چیک کے مظاہرین کا الزام ہے کہ ہمارے وزیر اعظم پیٹرو فیلا نے یوکرین کو فوجی امداد دے کر ملک کے لیے معاشی مسائل پیدا کیے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں توانائی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ لوگ نیٹو کی پالیسیوں کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔

جب سے یوکرین کا بحران شروع ہوا ہے، جمہوریہ چیک نے یوکرین کو فوجی اور انسانی امداد بھیجنے میں مغرب کی پیروی کی ہے۔ اس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک سے یوکرین بھیجی جانے والی فوجی امداد کی وجہ سے ملک کے اندر مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اس صورت میں ملک کے وزیر اعظم کو یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک دینی چاہیے۔

یاد رہے کہ یوکرین کی جنگ میں روس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے مقصد سے امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک نے بڑے پیمانے پر یوکرین کو فوجی امداد بھیجنا شروع کردی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ جنگ مغرب کی جانب سے یوکرین کو فوجی سپلائی کی وجہ سے ختم نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے