آرمی چیف سعودی ولی عہد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےبھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا تھا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے