رضا ربانی

حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے، عام آدمی اس مہنگائی سے شدید متاثر ہے اور دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔ عام پاکستانی مہنگائی، بلز، بچوں کی فیس اور ملازمت میں غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے، موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سبسڈی دے۔ اشرافیہ پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی فیول کی ضروریات، ریاست یا ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں حالیہ اضافے پر اندرونی فالٹ لائنز درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی اداروں کی نجکاری حل نہیں ہے، اس سے صورت حال مزید بگڑے گی، عام آدمی تو پہلے ہی غیر محفوظ ملازمت سے پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے