پاکستان اور چین میں مضبوط تعلقات ہیں، سمیع سعید

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں مضبوط تعلقات ہیں، سی پیک کو 10 سال ہوگئے۔سمیع سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت 31 منصوبے مکمل کیے، 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 4 خصوصی صنعتی زونز بنائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سی پیک پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم، کئی وفاقی وزراء بیجنگ میں آئندہ ہفتے ہونے والی بی آر آئی کانفرنس میں شرکت کریں گے، بی آر آئی اقدام اکیسویں صدی کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں ارتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے، ارتھ سینٹر چین کے تعاون سے معدنیات شعبے میں بہتری کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، سی پیک کے ذریعے سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے بھی کام کیا جائے گا، بی آر آئی کے تحت معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ زراعت اور ماحولیات کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے