بلاول بھٹو زرداری

صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عارف علوی پر ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی آئین کو توڑتے ہوئے اپنا فرض نہیں نبھا رہے، صدر آئینی ذمے داری پوری نہیں کرتے تو اسپیکر پوری کر دیں گے، صدارت صدر عارف علوی کے بس کی بات نہیں، مواخذے کے بجائے انتخابی عمل کے ذریعے عارف علوی کی جگہ دوسرا صدر لائیں گے، آئین میں لکھا ہے ہر حال میں 29 فروری کو اسمبلی کا اجلاس بلانا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی مفاہمت کےعمل میں پی ٹی آئی شامل ہوگی، تاریخ کو درست کرنے کے لیے پہلا قدم بھٹو ریفرنس کا فیصلہ ہو گا، ایسا مضبوط فیصلہ دیا جائے جس سے ایک فل اسٹاپ لگایا جاسکے، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ادارے آئین میں رہ کر کام کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اپنے دائرے میں رہ کر سیاست کریں، سیاستدانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ایک دوسرے کی عزت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو اُمید نہ رکھیں کہ کوئی ادارہ ان کی عزت کرے گا، اگر ایسا ہی رہا تو اگلی تین نسلوں تک بھی یہی تماشہ چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے