چوہدری شجاعت

قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر ملک کے لیے جو بھی خدمت کریں کریں گے،اعجازالحق کا خیال ہے مجھے وقت دیں، مشاورت کے بعد بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے