محمد زبیر

سہولت کاری بند ہوجائے تو عمران کی سیاست کا وجود ختم ہو جائے گا۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سہولت کاری بند ہوجائے تو عمران کی سیاست کا وجود ختم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جس بنیاد یعنی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نہ صرف حکومت ختم ہوئی بلکہ تاحیات سیاست پر پابندی بھی لگادی گئی جبکہ عمران خان جن پر سنگین ترین الزامات ہیں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے ہیں اور دھڑا دھڑ ضمانتیں بھی حاصل کررہے ہیں۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، وہ اپنے کارکنوں کو ریاست کے خلاف بھڑکاتے ہیں اور اپنے کارکنوں سے پولیس پر حملے کرواتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا۔ عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت شہبازشریف اور اسحاق ڈار ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے اور ایک ساتھ ہوں گے، حکومت کسی کے دباؤ میں آکر دوبارہ ملک کی معیشت کو تباہ نہیں کرے گی۔ پارٹی قائد نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے اور انتخابات میں سیاسی مہم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے