انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، چاروں چیف سیکریٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نادرا اور ایف بی آر حکام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور 24 محکموں، اداروں اور وزارتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کو ایف بی آر کی تشکیلِ نو پر بھی بریفنگ دی گئی، یو اے ای اور کویت کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کو بجلی چوری اور متبادل توانائی کے معاہدوں، سرکلر ڈیٹ، آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی میں ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی اور نئے گھریلو صارفین کے لیے نئی ایل این جی سپلائی پالیسی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر رپورٹس بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے