خودکشی

بغیر تکلیف کے خودکشی کرانے والی مشین متعارف

سڈنی (پاک صحافت) ماہرین ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک ایسی مشین متعارف کرائی گئی ہے، جو بغیر کسی تکلیف کے باآسانی موت کے منہ میں اتار سکتی ہے، خیال رہے کہ  آسٹریلوی ڈاکٹر، مصنف اور ایگزٹ انٹرنیشنل جیسے سماجی ادارے کے بانی ڈاکٹر فلپ نے ایسی مشین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوے ڈاکٹر فلپ کا ادارہ ایگزٹ انٹرنیشنل کئی سالوں سے لوگوں کو مرتے وقت ہونے والی تکلیف سے بچانے کے اقدامات کررہا ہے کیونکہ اگر وہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد ہیں تو کسی نا کسی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اس وقت یہ مشین ان کے کام آئے گی۔ ڈاکٹر فلپ ماننا ہے کہ ہر بندے کی اپنی زندگی ہے، اسی لیے یہ انتخاب بھی اسی کا ہے کہ اسے زندہ رہنا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس مشین کو ‘سارکو ‘کا نام دیا گیا ہے ، یہ مشین لوگوں کو بغیر درد کے خودکشی کرنے میں مدد دے گی۔ خیال رہے کہ جب کوئی شخص اس مشین کے اندر جائے گا تو نائٹروجن گیس بھرنا شروع ہوجائے گی، ایک سے ڈیڑھ منٹ بعد ایسا لگے گا جیسے آپ کا سر گھوم رہا ہے اور کچھ منٹ بعد آپ بے ہوش ہوجائیں گے، صرف 5 منٹ میں انسان کی زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے