فیصل کریم کنڈی

تبدیلی کی ہوائیں شروع ہو چکی ہیں،کے پی میں اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تبدیلی کی ہوائیں شروع ہو چکی ہیں، حکومت میڈیا کو بولنے نہیں دے رہی کل جب حکومتیں بدلیں گی تو کرپشن کی داستانیں کھلیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری  اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  ہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر پشاور آ رہے ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد تحریک کے لئے تیارہوگئی ہیں، عدم اعتماد تحریک میں حکومتی جماعت کے ایم این ایزبھی ہمارے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی  کہا کہ حکومت اگر عالمی مہنگائی کی بات کرتی ہے تو عالمی تنخواہوں کو بھی مدنظررکھیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور آج کی حکومت کی کارکردگی کا موازنہ عوام خود کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے،34 شہروں سے ہوتی ہوئے لانگ مارچ 10 دن میں راولپنڈی پھنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے