آصف زرداری شہباز شریف

صدر، وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سکھ برادری کیلئے پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر اور وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیساکھی کا تہوار امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے، فخر ہے پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار خوشیوں اور محبت کا پیغام بھی دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے، پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار، محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام مذاہبِ کو اپنے مذہب اور رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے