شیخ رشید

صادق سنجرانی کی جیت ‏سے عمران خان کا اعتماد اور بحال ہوا، شیخ رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وذیر داخلہ شیخ رشید نے صادق سنجرانی کی کامیابی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کی جیت سے عمران خان کا اعتماد اور بھی بحال ہو ا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اگلے 3 سال بھی ٹکا کر حکومت کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہوئی اس کےبندوں کےذریعےہوئی ہے، صادق سنجرانی کی ‏جیت میں اللہ کی مہربانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کیمروں کی برآمدگی سے متعلق بیان میں کہا کہ کیمرے لگے ہوں یا نہیں، نتیجہ یہی آنا تھا، جس نے بکنا ہو وہ 14 پابندیوں میں ‏بھی بک جاتا ہے جس نے ووٹ نہیں دینا اس نے نہیں دینا، یہاں تولوگ قرآن اٹھا کر اندر جاکر کسی اور کو ‏ووٹ دے دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن  نے آخری لانگ مارچ کا ایک اور ہلہ کرنا ہے، اپوزیشن کوئی عدم ‏اعتماد کی تحریک نہیں لے کر آئے گی۔

واضح رہے کہ حکمران جماعت کے امیدوار صادق سنجرانی تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے،  جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی شکست کھا گئے۔ ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے. ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے